س15: صحیح توبہ کی شرائط کیا ہیں؟

ج- 1- گناہ چھوڑ دینا۔

2- ہوچکے پر نادم ہونا۔

3- اس گناہ کے دو بارہ نہ کرنے کا عزم کرنا۔

4- لوگوں کے حقوق انہیں واپس کرنا اور ظلم سے پاک ہونا۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جاۓ یا کوئي گناہ کر بیٹھیں تو فورا اللہ کا ذکر اور گناہوں کے لیے استغفار کرتے ہیں، فی الواقع اللہ تعالی کے سوا اور کون گناہوں کى مغفرت کرسکتا ہے؟ اور وہ لوگ با وجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے)۔ [سورۂ آل عمران: ١٣٥]