س20: حرام کبر کی کتنی قسمیں ہیں؟

ج- 1- کبر وغرور کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حق سے رو گردانی کرنا اور اسے قبول نہ کرنا۔

2- لوگوں پرگھمنڈ کرنا اور انہیں کمتر وحقیر جاننا۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی برابر بھی تکبر ہوگا"۔ ایک شخص نے کہا کہ ‏آدمی کو یہ پسند ہوتا ہے کہ اس کے پاس عمدہ لباس اور اچھے جوتے ہوں، تو آپ نے فرمایا: "اللہ تعالی خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، تکبر یہ ہے کہ حق کا انکار کیا جاۓ اور لوگوں کو حقیر سمجھا جاۓ"۔ [صحیح مسلم]

مذکورہ حدیث میں وارد لفظ "بَطَرُ الحَقِّ" کا معنى ہے: حق انکار کرنا۔

اور حدیث میں وارد لفظ "غَمْطُ النَّاسِ" کا معنى ہے: لوگوں کو حقیر سمجھنا-

اچھے جوتے اور اچھے کپڑے تکبر میں شامل نہیں ہیں۔