ج- زکوۃ مخصوص وقت میں مخصوص مال میں مخصوص لوگوں کے واجب حق کا نام ہے۔
زکوۃ دین اسلام کا ایک اہم رکن ہے، یہ ایک واجب صدقہ ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں کو دیا جاتا ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "اور زکوۃ دو۔" [سورۂ بقرۃ : 43]