س29: نماز جمعہ کا حکم کیا ہے؟

ج- نماز جمعہ ہر مسلم، عاقل، بالغ اور مقیم شخص پر فرض ہے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (اے وہ لوگو جو ایمان لاۓ ہو، جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جاۓ تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو)۔ [سورۂ جمعہ: 9]