س27: سنن رواتب کتنی ہیں اور ان کی فضیلت کیا ہے؟

ج- فجر سے پہلے دو رکعتیں۔

ظہر سے پہلے چار رکعتیں۔

ظہر کے بعد دو رکعتیں۔

مغرب کے بعد دو رکعتیں۔

عشا کے بعد دو رکعتیں۔

ان کی فضیلت کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دن اور رات میں بارہ رکعت نفل پڑھے گا اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک گھر بناۓ گا''۔ (مسلم اور احمد وغیرہ نے اسے روایت کیا ہے)