س41: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ کیا ہے؟

ج- اس کے معنی ہیں ہر اس کام کا حکم دینا جس میں اللہ کی اطاعت ہو اور ہر اس چیز سے روکنا جس میں اللہ تعالی کی نافرمانی ہو۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ تعالی پر ایمان رکھتے ہو)۔ [سورۂ آل عمران: ١١٠]