س37: کیا ایمان میں کمی اور زیادتی ہوتی ہے؟

ج- ایمان اطاعت سے بڑھتا اور معصیت سے گھٹتا ہے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا ہے، تو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں ہیں، تو وه آیتیں ان کے ایمان کو اور زیاده کردیتی ہیں اور وه لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔" [سورۂ أنفال: 2]