س35- اللہ تعالی کے ولی کون ہیں؟

ج- مومن اور متقی بندے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ”یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وه غمگین ہوتے ہیں، یہ وه لوگ ہیں جو ایمان ﻻئے اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں۔“ [سورۂ یونس: 62، 63]۔