ج- ہم ان سے محبت کریں، مسائل و شرعی نوازل میں ان کی طرف رجوع کریں اور ہمیشہ ان کا ذکر خیر کریں۔ جو ان کی برائی کرتا ہے وہ راہ راست سے بھٹکا ہوا ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (اللہ تعالی تم میں سے ان لوگوں کے جو ایمان لاۓ ہیں اور جو علم دیے گئے ہیں درجہ بلند کر دے گا، اور اللہ تعالی ہر اس کام سے جو تم کرتے ہو خوب خبردار ہے)۔ [سورۂ مجادلہ: 11]