س33- ان ناموں کی تشریح کریں۔

ج- اللہ: اس کے معنی ہیں معبود برحق کے جس کا کوئی شریک نہیں۔

الرب: یعنی خالق، مالک، رازق اور تدبیر کرنے والا۔

السمیع: جو ہر ایک آواز کو سنتا ہے، جس کی بھی ہو جیسی بھی ہو۔

البصیر: جو ہر چھوٹی بڑی چیز کو دیکھتا ہے۔

العلیم: جس کا علم ماضی، حال اور مستقبل کی ہر چیز کو محیط ہے۔

الرحمن: جس کی رحمت ہر مخلوق اور ہر ذی روح کو شامل ہے، تمام بندے اور ساری مخلوقات اس کی رحمت کے سایہ میں ہیں۔

الرزاق: انسانوں، جنوں اور تمام جانداروں کی روزی جس کے ذمہ ہے۔

الحی: جسے کبھی موت نہیں آ سکتی، جبکہ ہر ذی روح کو مرنا ہی ہے۔

العظیم: جو ہر طرح کی صفت کمال سے متصف ہے اور جس کے سارے نام، صفتیں اور تمام افعال اس کی عظمت پر دلالت کرتے ہیں۔