س31: دلیل کے ساتھ بتائیں خوف ورجا کیا ہے؟

ج- خوف: اللہ تعالی اور اس کی سزا سے ڈرنے کا نام ہے۔

رجا: اللہ تعالی کے ثواب، اس کی مغفرت اور رحمت کى امید رکھنے کو کہتے ہیں۔

اس کی دلیل یہ فرمان الٰہی ہے: (جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں، خود وه اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیاده نزدیک ہوجائے، وه خود اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے خوف زده رہتے ہیں، بیشک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہی ہے۔) [ سورۂ إسراء: 57] اسی طرح اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد ہے: (میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہوں، اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت دردناک ہے)۔ [سورۂ حجر: 49، 50]