ج-
1- نفاق اکبر: جو کہ دل میں کفر کو چھپانے اور ایمان کے ظاہر کرنے کو کہتے ہیں۔
اور یہ کفر اکبر ہے جس کے سبب انسان دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (منافق تو یقینا جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے، ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئى مددگار پالے)۔ [سورۂ نساء: ١٤٥]
2: نفاق اصغر:
جیسے دروغ گوئی، وعدہ خلافی اور خیانت۔
یہ گناہ ہے اور اس کا کرنے والا عذاب سے بھى دو چار ہو سکتا ہے لیکن اس سے انسان کافر نہیں ہوتا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب بات کہے تو جھوٹ بولے‘ جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے)۔ (صحیح بخاری وصحیح مسلم)