ج- میرا دین اسلام ہے، اسلام: توحید کے ذریعے اللہ کے سامنے خود سپردگی، اطاعت کے ذریعے اس کی فرماں برداری اور شرک و مشرکین سے براءت کا نام ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے"۔ [سورۂ آل عمران: 19]