س18: بدعت کیا ہے اور کیا ہم اسے قبول کریں گے؟

ج- بدعت دین سے متعلق ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جو لوگوں نے ایجاد کر لی حالاں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کے دور میں موجود نہ تھی۔

ہم اسے قبول نہیں کرتے بلکہ رد کرتے ہیں۔

کیونکہ آپ علیہ الصلاۃ و السلام کا فرمان ہے: ہر بدعت گمراہی ہے''۔ (سنن ابی داود)

بدعت کی مثال: عبادت میں زیادتی، جیسے وضو کرتے وقت کسی عضو کو چار بار دھونا، اور میلاد النبی کا جشن منانا، کیوں کہ یہ چیزیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ سے ثابت نہیں ہیں۔