شرک: اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کے لئے کسی بھی قسم کی بندگی بجا لانے کو کہتے ہیں۔
شرک کی قسمیں:
شرک اکبر: جیسے غیر اللہ کو پکارنا،غیر اللہ کو سجدہ کرنا یا غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا۔
شرک اصغر: جیسے غیر اللہ کی قسم کھانا، تعویذ وغیرہ جو حصول نفع یا دفع ضرر کے لیے لٹکائی جاتی ہے اور تھوڑی ریاکاری جیسے کسی کو دیکھ کر اچھی طرح نماز ادا کرنا۔