س11: سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟

ج- اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جس کے لئے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناه اور بہتان باندھا"۔ [سورۂ نساء: 48]