ج- 1- توحید ربوبیت: اس سے مراد اس بات پر ایمان لانا ہے کہ اللہ تعالی ہی خالق، رازق، مالک اور تدبیر کرنے والا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔
2- توحید الوہیت: اس کے معنی ہیں صرف اللہ تعالی کی عبادت کرنے کے، چنانچہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کی جا سکتی۔
3- توحید اسما وصفات: اس کا مطلب اللہ تعالی کے ان تمام اسما وصفات پر ایمان لانا ہے جو قرآن وحدیث میں وارد ہوۓ ہیں بغیر کسی تمثیل، تشبیہ یا تعطیل کے۔
توحید کے تینوں اقسام کی دلیل یہ آیت ہے: (آسمانوں کا، زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب وہی ہے تو اسی کی بندگی کر اور اس کی عبادت پر جم جا، کیا تیرے علم میں اس کا ہمنام ہم پلہ کوئی اور بھی ہے؟)۔ [سورۂ مریم: 65]۔